امریکی کانگریس کی عمارت پردھاوا کے بعد کئی ارکان کانگریس کورونا کا شکار ہوگئے

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے گذشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پردھاوا بولنے کے بعد سے کم سے کم کانگریس کے تین ارکان کرونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں۔کانگریس کی خواتین ارکان بونی واٹسن کولمین،پرامیلا جیا پال اورکانگریس مین براڈشیندر نے اعلان کیا کہ ان کا کرونا

کاٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کا انہوں نے اپنے ری پبلکن ساتھیوں کو ذمہ دار قرار دیا جنہوں نے مظاہرین کی جانب سے 6جنوری کو کانگریس کی عمارت کے کئی گھنٹوں جاری رہنے والے محاصرہ کے دوران ماسک پہننے سے انکار کردیاتھا۔اس دوران کئی مظاہرین بغیر ماسک کے کانگریس کے ایوانوں میں گھومتے رہے۔ بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مرکز کے ڈائریکٹر ریڈ فیلڈ نے ایک اخباری انٹرویو میں خبردار کیا کہ کانگریس کا واقعہ ممکنہ طور پروبا کے بہت زیادہ پھیلاو کاسبب ہے جس کے عوامی صحت پر نتائج مرتب ہوں گے۔۔۔۔۔جواء خانے سے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کیش کی چوری کرنے والی خاتون غائب ہو گئی، تلاش جاریسیول (پی این آئی) جنوبی کوریا کی پولیس کا کہنا ہے کسینو سے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر چرانے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔ عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے مشہور جیجو ریزورٹ کے ایک کسینو میں خاتون ایگزیکوٹ نے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی چوری کی جس کے بعد وہ ایسی غائب ہوئیں کہان کو تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ہانگ کانگ میں مقیم لینڈنگ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ لمیٹڈ جو جیجو شنہوا ورلڈریزورٹ کو چلاتی ہے ایک بیان میں کہا کہ چوری کرنے والی خاتون جو کہ کیسینو کی انچارج تھیں ہم ان تک نہیں پہنچ سکے۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیسینو کی فنڈ انچارج

ملائیشیا کی شہری تھیں جو دسمبر کے آخر میں چھٹیوں پر جانے کے بعد واپس نہیں کام پر نہیں آئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غائب کی جانے والی نقد رقم جس کا وزن تقریباً 280 کلوگرام ہے وہ ایک شخص کے لیے باہر لے جانا بہت بھاری اور خاصا مشکل ہوگا۔ یونہیپ کے مطابق پولیس نے کسینو سے نگرانی کرنے والے سکیورٹی کیمروں سے ویڈیو حاصل کرنے کی کوشش کی مگر پیسے غائب ہونے کی فوٹیج حذف کردی گئی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close