لاہور(این این آئی عدالت نے دس لاکھ روپے مالیت کی جاپانی نسل کی مرغی اور مرغا چوری کرنے پر 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ضلع کچہری میں جوڈیشنل مجسٹریٹ ذولفقار بار نے امپورٹڈ فینسی مرغیاں چوری کرنے کے الزام میں ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر سبزہ زار
پولیس نے ملزم وقار ،عثمان اور قاسم کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف مدعی حامد خان کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جاپانی نسل کے مرغے مرغیاں چوری کا اعتراف کر لیا ہے، چوری شدہ مرغے مرغیاں اصیل تھے جن کی مالیت دس لاکھ بتائی جاتی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ا مپورٹڈ مرغے مرغیاں ملزمان سے برآمد کر لی گئی ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔۔۔۔۔ہسپتال کے باہر زمین دھنس گئی، گہرا گڑھا پڑ گیا، سینکڑوں گاڑیاں گڑھے میں گر گئیں، حکامروم (این این آئی )اٹلی میں ایک اسپتال کے باہر زمین اچانک دھنس گئی اور ایک گہرا گڑھا پڑ گیا، اسپتال میں موجود کووڈ مریضوں کو ہنگامی طور پر اسپتال سے باہر نکالا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ یہ واقعہ اٹلی کے شہر نیپلز میں پیش آیا جہاں ایک اسپتال کے باہر پارکنگ ایریا کیزمین اچانک دھنس گئی اور ایک گہرا گڑھا پڑگیا۔22 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط یہ گڑھا 66 فٹ گہرا تھا،زمین دھنسنے سے وہاں موجود سینکڑوں گاڑیاں گڑھے میں گر گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں