قبریں کھود کر سونے کے دانت چوری کرنے والا گورکن گرفتار، گھر پر چھاپہ، سونے کے کتنے دانت برآمد کر لیے گئے؟

برلن (این این آئی)جرمنی میں ایک ایسے گورکن کو گرفتار کیاگیا ہے جو طویل عرصے تک رات کے وقت قبر کھود کر مردوں کے سونے کے دانت نکالتا رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر وارزبرگ میں پولیس نے اس گورکن کے گھرسے 11 سونے کے دانتوں کے علاوہ انگوٹھی اور کچھ دیگر

زیورات برآمد کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وارزبرگ کے قریبی گاں کے کچھ افراد کو شبہ ہوا کہ ان کے مرنے والے عزیزوں کی قبروں کو کھول کر دوبارہ بند کیا گیا ہے جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔لوگوں کی رپورٹ پر پولیس نے چند روز قبرستان کا جائزہ لیا جس سے یہ تاثر پختہ ہوا کہ اس میں گورکن ملوث ہوسکتا ہے۔اس کے بعد پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 30 گرام سونے کی اشیا برآمد ہوئیں جن میں سونے کے 11 دانت بھی شامل تھے۔ پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا۔خیال یہی ہے کہ گورکن تجہیز و تکفین کے دوران مردوں کو جانچ لیا کرتا تھا اور جن کے دانت سونے کے ہوتے، بعد میں قبر کھود کر انہیں نکال لیا کرتا۔۔۔۔۔ زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان نے شادی کر لی گلگت (این این آئی)زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان حال ہی میں سزا معطلی پر رہائی کے بعد باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، ان کی شادی 4 روز تک جاری رہی اور اسے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی کہا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین 42 سالہ باباجان کی شادی میں ان کے آبائی علاقے ناصر آباد ہنزہ میں مسلسل 4 روز تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی تقریبات میں شدید سردی اور یخ بستہ ہوائوں کے باوجود گلگت بلتستان

اور ملک کے چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی۔باباجان کی شادی میں شرکت کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین توقیر گیلانی سمیت متعدد اہم شخصیات بھی شامل ہیں،یہ اس لحاظ سے بھی منفرد اور پہلی شادی تھی کہ جس میں ہر خاص و عام شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور شادی پر ہونے والے تمام کے تمام اخراجات عوامی ورکرز پارٹی کے ان کارکنوں نے مشترکہ طور پر اٹھائے جنہوں نے باباجان کی قید کے دوران ان کی رہائی کے لیے طویل جدوجہد کی۔شادی میں 24 گھنٹے لنگر جاری رہا اورتمام مہمانوں کی پرتکلف اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، شادی میں مہمانوں کے اعزاز میں لگاتار 4 روز تک ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔شادی میں میوزیشنز

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close