انوکھی خبر، لاعلاج اور موذی امراض میں مبتلا 8 سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے لاعلاج اور موذی امراض میں مبتلا 8سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر سینٹرل جیل میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو 4ماہ کیلئے رہائی کا حکم دیا،سزا یافتہ قیدیوں کے اہلخانہ 2لاکھ کا بانڈ اور شخصی ضمانت جمع کرائیں گے،محکمہ

داخلہ سندھ کے نوٹیفیکشن کے مطابق موذی امراض میں مبتلا سزا یافتہ قیدیوں کی مستقل رہائی میں توسیع بھی کی جاسکے گی،سندھ میں جیل خانہ جات، قیدیوں سے متعلق مروجہ قوانین، عدالتی احکامات اور کابینہ سے منظوری کے بعد سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ کورونا کا شکار بیوی کو گولی مار کر اپنی بھی جان لے لی، تفتیش جاری ہے، پولیس واشنگٹن ( آن لائن )امریکا میں 59 سالہ شوہر نے اپنی کورونا وائرس کا شکار اہلیہ کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے کورونا وائرس کا شکار بیوی کو گولی مار کر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا شخص 59 سالہ جان لیکیوری ہے جبکہ ان کی اہلیہ 55 سالہ سنڈی لیکیوری تھیں۔جان لیکیوری مشہور وکیل ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جان لیکیوری نے کورونا وائرس کا شکار اپنی اہلیہ کو سوتے ہوئے گولی ماری اور پھر بیوی کے سرہانے لیٹنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جان نے ممکنہ طور پر بیوی کو کورونا وائرس کی وجہ سے گولی ماری تاہم قتل کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے جان لیکیوری خود کورونا وائرس

ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کررہے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close