لاہور( این این آئی)ٹریفک پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر 79 ای چالان والی نادہندہ پک اپ گاڑی پکڑلی، پک اپ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 55 ہزارروپے ہے۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے فیصل ٹائون کے قریب ٹریفک وارڈنز نے پک اپ کو پکڑا۔اتھارٹی کی نشاندہی
پرٹریفک وراڈنز نے پک اپ کوتھانہ فیصل ٹائون میں بند کروا دیا۔ترجمان کے مطابق پک اپ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 55 ہزارروپے ہے۔۔۔۔
محنت کش ماں باپ کی بیٹی، بی ایس سی میتھی میٹکس کی 21 سالہ طالبہ بڑے شہر کی میئر بن گئی
نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے شہر تھِرو وننت پورم سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے صرف 21 سال کی عمر میں میئر بن کر سب کو حیران کر دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آریہ بی ایس سی میتھی میٹکس کی طالبہ ہے، اس کے والد الیکٹریشن اور والدہ ایک لائف انشورنس ایجنٹ ہیں۔ دونوں نے اپنی بیٹی کو سیاستدانبننے کے لیے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔آریہ بچوں کی تنظیم بالا سنگھم کی ریاستی صدر ہونے کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی ایم آئی) کے اسٹوڈنٹس ونگ ایس ایف آئی کی عہدیدار بھی ہیں۔سی ایم آئی کی ضلعی کمیٹی نے آریہ کا نام میئر کے لیے تجویز کیا تھا۔۔۔۔
زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان نے شادی کر لی
گلگت (این این آئی)زندگی کے 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے عوامی رہنما بابا جان حال ہی میں سزا معطلی پر رہائی کے بعد باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، ان کی شادی 4 روز تک جاری رہی اور اسے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی کہا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین 42 سالہ باباجان کی شادی میں ان کے آبائی علاقے ناصر آباد ہنزہ میں مسلسل 4 روز تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی تقریبات میں شدید سردی اور یخ بستہ ہوائوں کے باوجود گلگت بلتستان اور ملک کے چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی۔باباجان کی شادی میں شرکت کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین توقیر گیلانی سمیت متعدد اہم شخصیات بھی شامل ہیں،یہ اس لحاظ سے بھی منفرد اور پہلی شادی تھی کہ جس میں ہر خاص و عام شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور شادی پر ہونے والے تمام کے تمام اخراجات عوامی ورکرز پارٹی کے ان کارکنوں نے مشترکہ طور پر اٹھائے جنہوں نے باباجان کی قید کے دوران ان کی رہائی کے لیے طویل جدوجہد کی۔شادی میں 24 گھنٹے لنگر جاری رہا اورتمام مہمانوں کی پرتکلف اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، شادی میں مہمانوں کے اعزاز میں لگاتار 4 روز تک ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔شادی میں میوزیشنز
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں