قبل قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپے کی لوٹنے والی خواتین کا سراغ مل گیا، تفصیل جانیئے

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے خیابان بدر میں چند دن قبل قہوہ پلا کر ایک کروڑ روپے کی لوٹنے کی واردات میں ملوث 2 خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر میں دو ماسیوں نے ایک فیملی کو نشہ آور قہوہ پلا

کر گھر میں ایک کروڑ سے زائد کی واردات کی تھی، تفتیشی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ان ماسیوں کی تلاش تیز کر دی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر میں دونوں خواتین کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تفتیشی حکام نے بتایاکہ ماسیوں نے شناخت چھپانے کے لیے چادروں کا استعمال کیا تھا، اور دونوں خواتین نے انتہائی مہارت سے واردات کی تھی۔ڈیفنس خیابان بدر میں رہائش پذیر فیملی کے ذرائع نے بتایاکہ ملزمہ ثمینہ نے گھر میں موجود خواتین کو قہوے میں بے ہوشی کی دوا ملا کر پلائی تھی، اس کے بعد ملزمہ اپنی ساتھی سمیت کروڑ سے زائد مالیت کا مال لوٹ کر فرار ہوگئی۔ڈکیتی کی واردات میں ایک کلو سونا، 25 ہزار اماراتی درہم لوٹے گئے تھے، 4 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد متاثرہ فیملی کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، رپورٹ کے مطابق نشہ آور قہوہ پینے والے افراد کی طبیعت ٹھیک ہے۔واردات کے بعد پولیس نے فیملی سے رابطہ کر کے گھر کا جائزہ بھی لیا، پولیس حکام کے مطابق سائوتھ زون پولیس نے متعدد مرتبہ مہم چلائی ہے کہ ماسیوں کا ڈیٹا ضرور لیں، لیکن کوئی بھی شخص ماسی یا ملازم رکھنے سے قبل اس ہدایت پر عمل نہیں کرتا۔۔۔۔۔

سیاہ کاری کا الزام، جرگے نے ایک کروڑ چار لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

میرپور ماتھیلو (این این آئی) گائوں درمحمد چاچڑ میں سیاہ کاری کے الزام میں جرگہ کرکے ایک کروڑ چار لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جرگہ کرنے والے بااثر افراد سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج ، دو گرفتار دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن کچو بنڈی ون کی حدود میں واقع گاں درمحمد چاچڑ میں با اثر افراد نے سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص عبدالحمید چاچڑ پر سندھ کی تاریخ میں ہونے والے سیاہ کاری کے تمام جرگوں سے زیادہ جرمانے کی رقم ایک کروڑ چار لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، اس طرح کی خبر سوشل میڈیا و نشریاتی اداروں پر نشر ہونے کا ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ عبد القادر چاچڑ کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی گھوٹکی نے علاقے میں جاکر انکوائری کی اور جرگے سے متاثر ہونے والے شخص اور دیگر کے بیانات قلمبند کئے جن کی روشنی اور دیگر معززین کے بیانات کی روشنی میں پولیس اسٹیشن کچو بنڈی ون پر متاثرہ عبدالحمید چاچڑ کے بھائی عبدالرحیم ولد غلام فرید چاچڑ کی مدعیت میں کرائم نمبر 13/2020 دفعہ 120,310,143 تعزیرات پاکستان کے تحت چھ ملزمان رئیس محمد نواز چاچڑ،رئیس نور احمد چاچڑ،ملھار چاچڑ،محمد علی

چاچڑ،وادھل چاچڑ،فقیر محمد چاچڑ کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، پولیس نے جرگہ کروانے والے مقدمہ میں نامزد ملزمان فقیر محمد چاچڑ اور وادھل چاچڑ کو گرفتارکر لیا ہے،پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close