اسلام آباد (این این آئی)پیر کوسال کی سب سے طویل رات تھی، جس کا دورانیہ 13 گھنٹے 37 منٹ تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات تھی۔ملک میں غروب آفتاب 5 بج کر 49 منٹ پر ہوا، سورج صبح 7 بج کر 12 منٹ پر طلوع ہونے کا بتایاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق
21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ 13 گھنٹے اور 37 منٹ کا تھا۔۔۔۔۔
پاک بھارت مشترکہ ٹیم عالمی مقابلے میں شریک، کشیدگی اور الزام تراشی کے ماحول میں انوکھا واقعہ
اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان اور بھارت دو ایسے ہمسایہ ملک ہیں جن کے درمیان انتہا درجے کی کشیدگی ہے، لیکن کشیدگی ، الزام تراشیوں اور جنگ و جدل کے اس ماحول میں ایک ایسا کھیل ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ٹیم دنیا کی دوسری ٹیموں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ یہ موقع تب آیا جب چین کے ساتھتعلقات میں کشیدگی کے نتیجے میں بھارت نے مشہور موبائل گیم پب جی پر پابندی عائد کر دی ۔ اس موقع پر کشمیر میں مقیم شہری تو زیان شفیق کی ای سپورٹس کی ٹیم کھلاڑیوں سے خالی ہو گئی۔ انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر میں رہنے زیان شفیق نے پھر یہ خلا پُر کرنے کے لیے پاکستان کی طرف دیکھا۔ شفیق کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ان کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن عملی طور پر اس کے برعکس ہوا۔81 سالہ شفیق کو پاکستانی ای گیم کھلاڑیوں سے بھرپور حمایت ملی اور وہ مشترکہ طور پر کھیلنے کے لیے تیار ہو گئے۔شفیق کی پب جی پر ٹیم جس کا نام سٹالوارٹز ای سپورٹس ہے پب جی کی ورلڈ لیگ تک پہنچنے والی تھی، جس میں
جیت کا انعام 20 لاکھ ڈالر ہے۔ تاہم پب جی کے بلاک ہونے پر شفیق کی ٹیم کھلاڑیوں سے خالی ہوگئی۔شفیق کا کہنا ہے کہ میں نے کسی طرح اپنی ٹیم کے سلاٹ کو ہاتھ سے جانے نہ دیا لیکن مجھے انڈیا سے کھلاڑی چننے کی اجازت نہیں تھی۔ تو میں نے پاکستان کے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا۔پاکستان کی ٹیم نے ورلڈ لیگ میں گذشتہ سال کھیلا تھا، تو میں نے انہیں اپنے ساتھ تعاون کرنے کو کہا اور وہ راضی ہو گئے۔ دونوں ملکوں کے مابین یہ انوکھی مثال ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں