آٹھ بہنوں میں سب سے چھوٹی،بی ایس سی کی طالبہ، 19 سالہ حرا عثمان، حسن شاہ بن گئی

نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ میں بی ایس کی طالبہ 19 سالہ لڑکی حرا عثمان لڑکا بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق حرا عثمان پہلے گرلز کالج کی ہونہار طالبہ تھی اب اسے لڑکوں کے کالج میں داخلہ دیا جائے گا۔جنس کی تبدیلی کے بعد نام حسن شاہ رکھنے والی حرا کا کہنا ہے کہ جنس کی تبدیلی کا احساس چار ماہ سے ہورہا تھا،

چہرے کے بال نمودار ہونے اور دیگر نفسیاستی مسائل پر ماہرین سے رجوع کیا جس پر سرجری کی گئی۔ گزشتہ روز حرا عثمان اب حسن شاہ بن چکا ہے۔ حسن کا کہنا ہے کہ قدرت کے اس معجزہ پر وہ بہت خوش ہے۔حرا عثمان 8 بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی اور اس کے دو بھائی تھے جو اب تین بھائی اور 7 بہنیں ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔

سہیلی سے بدزبانی کرنے والی خاتون پر لاکھوں کا جرمانہ کر دیا گیا

ابوظبی(این این آئی)ابوظبی کی عدالت نے ایک خاتون کو اپنی سہیلی سے بدزبانی کرنے اور دفتر میں سب کے سامنے توہین کرنے پر ایک لاکھ درھم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق فیصلہ حتمی ہوگا اس پر کسی قسم کی اپیل دائرنہیں کی جاسکے گی۔متحدہ عرب امارات کے میڈیاکے مطابق ابوظبی کی فوجداری عدالت میں ایک خاتون نے اپنی رفیقہ کار کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ بلا کسی وجہ اور سبب کے دفترکی ساتھی خاتون نے سب سے سامنے اسکی توہین کی اور اسے سخت و نازیبا الفاظ کہے۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران تمام شواہد اور گواہیاں بھی

سنیں۔ جس پر عدالت نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close