باپ کیوں بیٹا تسلیم کرنے سے انکاری ہے؟ ہائی کورٹ میں ایک شہری نے اپنے ہی باپ اور نادرا چیئرمین کے خلاف درخواست دائر کرادی

اسلام آباد(این این آئی)ہائی کورٹ میں ایک شخص نے اپنے ہی باپ اور نادرا چیئرمین کے خلاف درخواست دائر کرادی ہے۔حسن طارق بٹ نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور چیئرمین نادرا کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ نیشنل

بینک کے سابق چیف پروٹوکول ریجنل ہیڈ کوارٹر طارق سعید کا حقیقی بیٹا ہے، طارق سعید بٹ اسے بیٹا ماننے سے انکاری ہیں، میرے والد طارق سعید نے میری سوتیلی ماں کے دباؤ پر میرا شناختی کارڈ بھی بلاک کرادیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نادرا کو شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جائے، بغیر وجہ بتائے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے اور متعلقہ حکام کو ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی بھی ہدایت دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close