صدر عارف علوی ہاتھی دیکھنے اسلام آباد کے چڑیا گھر پہنچ گئے، دلچسپ خبر

اسلام آباد(پی این آئی)صدر عارف علوی ہاتھی دیکھنے اسلام آباد کے چڑیا گھر پہنچ گئے، دلچسپ خبر،‏صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد چڑیا گھر کا دورہ کیا۔صدر مملکت ڈاکٹڑ عار ف علوی کو کاون ہاتھی کمبوڈیا بھجوانے کیلئے انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر ڈاکٹڑ عارف علوی کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کاون

کمبوڈیاکی پناہ گاہ میں خوش رہے گا۔ مزید نا کا یہ کہنا تھا کہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف بورڈ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے جائیں،مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نگہداشت کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔صدر مملکت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی دیکھ بھال اور اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو سراہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close