بھارتی مسلمان نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر پین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا،تین منٹ طویل ویڈیو میں مارکر کی تیاری کے تمام مراحل دکھائے گئے ہیں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی مسلمان نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر پین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری محمد دلیف نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر قلم تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی، اس قلم کی لمبائی 2 میٹر سے زیادہ ہے۔

گنیز آفیشل پیج پر قلم کی تیاری کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، تین منٹ طویل اس ویڈیو میں مارکر کی تیاری کے تمام مراحل دکھائے گئے ۔ویڈیو کے آخر میں محمد دلیف کئی دیگر افراد کی مدد سے یہ مارکر اٹھاتے ہیں اور ایک وائٹ بورڈ پر اس سے لکھنے کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔مارکر پین کی پیمائش 2.745m x 0.315 میٹر ہے، محمد دلیف نے یہ عالمی ریکارڈ ستمبر میں قائم کیا تھا، تاہم گنیز آفیشلز نے ابھی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close