اسپین کی گوری “ہیر” پاکستانی “رانجھے “کے عشق میں سرگودھا پہنچ گئی دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی ،پاکستان آکر شادی کرلی

سرگودھا(آئی این پی ) اسپین کی 22 سالہ لڑکی سرگودھا کے رہائشی عدنان رانجھا کے عشق میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچ گئی۔ اسپین کی 22 سالہ لڑکی کلوٹا ویرونیکا سلاوہ سرگودھا کے رہائشی عدنان رانجھا کے عشق میں مبتلا ہوکر اپنا دیس چھوڑ کر پاکستان آپہنچی، عدنان رانجھا سرگودھا کے نواحی علاقے چبہ پرانا کا

رہائشی ہے اور دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی۔ فیس بک کی دوستی محبت میں بدلی تو اسپینش حسینہ نے پاکستان آکر عدنان رانجھا سے شادی کا فیصلہ کیا، اسپینش گرل نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا اسلامی نام علیشاہ رکھا گیا ہے، عدنان رانجھا سے شادی کے بعد نہ صرف میاں بیوی خوش ہیں بلکہ عدنان کے والدین بھی گوری بہو پر واری جاتے نظر آتے ہیں۔ اہل علاقہ کی خواتین بڑی تعداد میں رانجھا خاندان کی نئی نویلی گوری دولہن کو دیکھنے کے لیے آ رہی ہیں، دلہنیا کہتی ہے کہ اگرچہ انہیں پاکستان آنے سے ڈرایا گیا تھا لیکن یہاں پر سب کی محبت نے میرے دل جیت لیے، دلہنیا مقامی لوگوں کی محبت اور چٹ پٹے پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close