خواجہ سراؤں کی دینی تعلیم کیلئے خصوصی مدرسہ کھل گیا، 150 خواجہ سرا مستفید ہو سکیں گے

ڈھاکا :(پی این آئی)خواجہ سراؤں کی دینی تعلیم کیلئے خصوصی مدرسہ کھل گیا، 150 خواجہ سرا مستفید ہو سکیں گے، خواجہ سراؤں کی دینی تعلیم کے لیے خصوصی مدرسہ کھل گیا، 150 خواجہ سرا مستفید ہو سکیں گے،بنگلا دیش میں مسلمان خواجہ سراؤں کے لیے پہلے مدرسے کا افتتاح کر دیا گیا۔اس مدرسے کو

دارالحکومت ڈھاکا کے مضافات میں عبدالرحمٰن آزاد کی سربراہی میں علماء کے ایک گروپ نے مقامی چیریٹی کی مدد سے قائم کیا۔ تین منزلہ عمارت کی چھت بنے اس مدرسے کو دعوت الاسلام ٹریٹیولِنگر یا اسلامک تھرڈ جینڈر اسکول کا نام دیا گیا ہے۔مدرسے کے افتتاح کے موقع پر50 سے زائد خواجہ سرا طلباء نے قرآنی آیات تلاوت کی۔عبدالرحمٰن آزاد کی جماعت پہلے ہی ڈھاکا میں 7 خواجہ سراؤں کو قرآنی تعلیمات دے رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب اس طبقے کے لیے مستقل مدرسے کی ضرورت ہے۔اسکول افتتاح کے موقع پر علماء کا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے لیے کھولے گئے اسکول میں 150 کے قریب بالغ خواجہ سرا قرآنی علوم کے ساتھ ساتھ میں اسلامی فلسفہ، بنگالی، انگلش، حساب اور سوشل سائنسز جیسی ضروری تعلیمات بھی حاصل کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close