کراچی (این این آئی)سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب شہریوں کے ہاتھوں ڈولفن کے مرنے کا مقدمہ عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سندھ وائلڈ لائف کی جانب سے سیشن کورٹ شہید بے نظیر آباد میں کیس داخل کیا گیا ہے۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے ذرائع
نے بتایا کہ وائلڈ لائف قوانین کے تحت جنگلی حیات کو ان کے فطری ماحول سے دور کرنا جرم ہے۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے مطابق ڈولفن کو نہر سے نکالنے کے بعد ملزم نے ڈولفن کو نقصان پہنچایا، ڈولفن جلد خشک ہونے کے بعد مر گئی۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے مزید کہا کہ ملزم کے مطابق وہ ڈولفن کے ساتھ تصویر کھینچوانا چاہتا تھا، ملزم کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کے ماہرین کے تعاون سے مردہ ڈولفن کا جینیاتی تجزیہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں