فیصل آباد،نوسربازی کا شکار ہونیوالا شخص الائیڈ ہسپتال سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا

فیصل آباد (این این آئی) نوسربازی کا شکار ہونے والا شخص الائیڈ ہسپتال سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بیدیاں روڈ لاہور کا رہائشی 45 سالہ مقصود احمد ولد محمد شفیع اپنے بھتیجے کو ملنے لاہور سے فیصل آباد مکوآنہ آ رہا تھا کہ دوران سفر نامعلوم نوسربازوں نے اس کو نشہ آور اشیاء کھلائی جس کی

وجہ سے اسکی حالت غیر ہو گئی اور لاری اڈا پہنچنے پر بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو الائیڈ ہسپتال پہنچایا اور مکوآنہ میں اس کے بھتیجے کو کال کر کے بتایا کہ مقصود کی طبیعت خراب ہونے پر الائیڈ ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا ہے جب اس کے اہل خانہ ہسپتال پہنچے تو ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں ڈھونڈتے رہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close