جہلم، خاتون کے ہاں بغیر آپریشن 4 بچوں کی پیدائش، کتنے لڑکے؟ کتنی لڑکیاں؟

جہلم(آئی این پی ) نجی اسپتال میں خاتون نے4 بچوں کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زچہ اور بچے تندرست وتوانا ہیں، شادی کے پہلے سال چار بچوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے محمدی چوک میں واقع نجی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بغیر آپریشن بیک وقت 4

بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جڑواں بچوں میں2لڑکیاں اور2 لڑکے شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ شادی کے ایک سال بعد ہی قدرت نے والدین کو اپنی رحمت اور نعمت سے نوازا ہے جس پر دونوں میاں بیوی خوشی سے نہال ہیں۔ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بچوں کے والد غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اللہ تعالی اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ بلوبانیاں کے رہائشی غلام مصطفی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close