بھوتوں کے تہوار ہیلووین پرشرمیلا فاروقی کی تصاویر وائرل ہو گئیں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھوتوں کے تہوار ‘ہیلووین’ پر اپنایا گیا خطرناک روپ سوشل میڈیا پر شیئرکردیا۔کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر شرمیلافاروقی کی کوکنگ ویڈیوز خاصی مشہور ہوئی تھیں، اب ان کا گزشتہ روز ہیلووین پر اپنایا گیا خوفناک

روپ بھی وائرل ہوگیا ہے۔شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہیلووین کے موقع پر خوفناک لباس اور روپ میں خوفزدہ کرتی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں شرمیلا فاروقی ڈھانچے کے ڈیزائن کی سیاہ شرٹ پہنے اور ہیلووین میک اپ کے باوجود بھی پرکشش لگ رہی تھیں۔شرمیلا کو ہیلووین لک دینے کیلئے میک اپ آرٹسٹ نے شرمیلا کے چہرے کے دونوں اطراف منفرد طرز کا میک اپ کیا ہے،ان تصاویر میں شرمیلا فاروقی ہاتھ میں کلہاڑی اور زنجیر تھامے خوف میں مبتلا کرتی نظر آئیں۔ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں پی پی رہنما نے میک اپ آرٹسٹ کے فن کو بھی سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close