جب تمہارے پاس ماسک نہیں، تو میرے پاس بھی لائسنس نہیں ہے، چالاک بچہ پولیس اہلکار کو چکما دے کر فرار

قاہرہ(آئی این پی ) مصر میں ٹریفک پولیس اہلکار کو چکما دے کر فرار ہونے والے بچے کی تلاش شروع کردی گئی، شرارتی لڑکے نے سڑک پر ٹریفک اہلکار کو زخمی بھی کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب اہلکار نے سڑک پر بچے کو روکنے کا اشارہ کیا، گاڑی رکنے پر

اہلکار نے لڑکے سے مطالبہ کیا کہ لائسنس دکھا جس پر بچہ غصے میں آگیا۔ لڑکے نے ردعمل میں پولیس اہلکار سے پوچھ لیا کہ تم نے ماسک کیوں نہیں پہنچ رکھا جس پر انہوں نے کہا میرے پاس ماسک نہیں ہے، تو بچے نے کہا جس طرح تمہارے ماسک نہیں بالکل اسی طرح میرے پاس بھی لائسنس نہیں ہے۔ یہ کہہ کر شرارتی بچے نے گاڑی دوڑا دی جس کے باعث اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close