ممبئی (این این آئی)بھارت کے شہر ممبئی میں ایک خاتون نے ہیلمنٹ نہ پہننے پر روکنے والے پولیس اہلکار کی پٹائی لگادی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس نے اس خاتون کو ہیلمٹ نہ ہونے پر روکا تھا۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کی درگت بنارہی ہیں۔خاتون کے احترام میں اس شخص نے تو اسے کچھ نہ کہا لیکن مہاراشٹرا کی حکمراں جماعت شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ اس خاتون کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ یہ معاملہ پولیس کی عزت کا ہے۔خاتون نے دعوی کیا کہ پولیس اہلکار نے اسے گالیاں دیں جس پر وہ غصہ ہوئی، جبکہ پولیس اہلکار نے خاتون کے دعوں کو مسترد کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں