گرل فرینڈ اپنے بوائے فرینڈ کی دعوت پر 23 دوستوں کو لے کر پہنچ گئی، کھانے کا بل کتنے لاکھ آ گیا؟ پھر کیا تماشا لگ گیا؟ جانیئے

بیجنگ (پی این آئی)گرل فرینڈ اپنے بوائے فرینڈ کی دعوت پر 23 دوستوں کو لے کر پہنچ گئی، کھانے کا بل کتنے لاکھ آ گیا؟ پھر کیا تماشا لگ گیا؟ جانیئے، چین میں ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے دعوت پر بلائے جانے پر ایک کی بجائے 23 دوستوں کو لے کر پہنچ گئی، جبکہ ان تمام افراد کے کھانے کا بل 2300

پاؤنڈ یعنی (تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپے) کے قریب بنا، جسے بلا آخر لڑکے کو ہی ادا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی پر لڑکے نے لڑکی سے ملنے کا اصرار کیا، لڑکی مان گئی، تو دونوں نے کسی ریسٹورنٹ میں ملنے کا ارادہ کیا، مگر لڑکے کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی نئی دوست بہت ہی چالاک نکلے گی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بننے والے دوست کی دریا دلی کو پرکھنا چاہتی تھی۔ لڑکے کی طرف سے بل ادا کیے جانے کے بعد لڑکی اور اس کی فیملی حیران ہوئے بغیر نہیں رہی اور اس لڑکے سے بہت متاثر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close