صرف ایک فون کال، موت کے بعد کفن، دفن، جنازے کے انتظام کے لیے کمپنی قائم کر دی گئی، صدقہ خیرات مستحقین تک پہنچائے گی

مصر(پی این آئی)صرف ایک فون کال، موت کے بعد کفن، دفن، جنازے کے انتظام کے لیے کمپنی قائم کر دی گئی، صدقہ خیرات مستحقین تک پہنچائے گی،مصر میں مرنے والے افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کےلیے کمپنی کھل گئی۔افریقی ملک مصر میں ایک ایسی کمپنی کام کر رہی ہے جو مرنے والوں کی آخری

رسومات کے انتظامات کرتی ہے یہاں تک کہ مرنے والے کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کرتی ہے۔کمپنی کی جانب سے ‘آپ نے زندگی میں ان کی عزت و احترام کیا اور ہم ان کے مرنے کے بعد ان کا اکرام کر رہے ہیں’ کا سلوگن اپنایا گیا ہے۔کمپنی کے شریک بانی احمد جاب االلہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی جنازوں کے غسل و کفن اور دفن کے ساتھ ساتھ تعزیتی پروگرامات اور فوت ہونے والے شخص کے ایصال ثواب کےلیے نکالے گئے صدقات وخیرات مستحق افراد تک پہنچانے کی بھی انجام دیتی ہے۔جاب اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کمپنی کھولنے کا خیال 2005 میں آیا تھا اور 7 سال قبل میں نے اپنے دوستوں کے تعاون سے یہ کمپنی قائم کی،جو ابتک 340 مردوں کی تدفین کے انتظامات کرچکی ہے۔کمپنی کے شریک بانی احمد جاب االلہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی جنازوں کے غسل و کفن اور دفن کے ساتھ ساتھ تعزیتی پروگرامات اور فوت ہونے والے شخص کے ایصال ثواب کےلیے نکالے گئے صدقات وخیرات مستحق افراد تک پہنچانے کی بھی انجام دیتی ہے۔جاب اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کمپنی کھولنے کا خیال 2005 میں آیا تھا اور 7 سال قبل میں نے اپنے دوستوں کے تعاون سے یہ کمپنی قائم کی،جو ابتک 340 مردوں کی تدفین کے انتظامات کرچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close