موبائل چھیننے کا عالمی ریکارڈ قائم، 32 کروڑ روپے کے موبائل فون کہاں چھین لیے گئے؟ کھلبلی مچ گئی

تامل ناڈو(پی این آئی)موبائل چھیننے کا عالمی ریکارڈ قائم، 32 کروڑ روپے کے موبائل فون کہاں چھین لیے گئے؟ کھلبلی مچ گئی،بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ملزمان نے کروڑوں روپے مالیت موبائل فونز لوٹ لیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات بھارتی تامل ناڈو کے گاوں شولاگری میں

واقع ہوئی جہاں ملزمان نے موبائل فون لیجانے والے ٹرک پر حملہ کرکے ڈکیتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان کا گروہ ریاست اندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ جس نے اب تامل ناڈو میں موبائل فونز لیجانے والا پورا ٹرک لوٹ لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی سے قبل ٹرک ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھینے گئے موبائل فونز کی مالیت 152 کروڑ روپے (32 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی) ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close