باپ نے پسند کی لڑکی سے دوسری شادی کرنے کی خواہش کی، پہلی بیوی نے اعتراض کیا، باپ نے شیر خوار بیٹے کو ہی یرغمال بنا لیا

مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ میں پسند کی لڑکی سے دوسری شادی کیلئے ایک شخص نے اپنے 42 دن کے بچے کو 15 گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے سلطان میں سیف اللہ نامی شخص پسند کی لڑکی سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق نفسیاتی مریض ہونے کے باعث

لڑکی کے اہلخانہ نے شادی سے انکار کر دیا تھا، لڑکی کے اہلخانہ سے انکار پر سیف اللہ نے اپنی پہلی بیوی اور بچوں پر بھی فائرنگ کی اور انھیں گھر سے نکال دیا، سیف اللہ نے جمعرات کو دوپہر کو اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر اپنے 42 دن کے بچے کو یرغمال بنا رکھا تھا۔پولیس پہنچی تو ملزم کی جانب سے پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی، بچے کی جان کو درپیش خطرے کے پیش نظر پولیس کے خصوصی سنائپرز نے رات کے اندھیرے میں کارروائی شروع کی۔پولیس کے مطابق رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کو ٹریپ کر کے گرفتار کر لیا گیا اور یرغمال بنائے گئے 42 دن کے بچے کو بھی پولیس نے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close