لاہور( این این آئی )محکمہ جنگلی حیات نے لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری کے سرپلس شیر فروخت کردئیے، زوسفاری کے 14 شیر جبکہ چڑیا گھر کے 4 شیر فروخت کیے گے ،چڑیا گھر کے مزید چار شیر فروخت کیے جائیں گے۔سرپلس جانوروں کی دیکھ بھال محکمہ کے لیے مشکلات کا باعث تھی ، ایک شیر دن میں
اوسطا ً7 کلو گوشت کھاتا ہے اور اس کا ماہانہ خرچہ ڈیڑھ لاکھ ہے اور چڑیا گھر کو شیرون کے اخراجات کی مد میں 30 لاکھ خرچ کرنے پڑ تے ہیں۔آمدن سے زائد اخراجات کی بنا ء پر لاہور چڑیا گھر کے 36 شیروں میں سے چار فروخت کر دئیے گے جبکہ 4 کو مزید فروخت کیا جائے گا،لاہور زو سفاری کے 50 شیروں میں سے 14 کو 21 لاکھ میں فروخت کیا گیا، سرپلس شیرون کو پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت فروخت کیا گیا جو پراییویٹ ہائوسنگ سوسایٹی کے منی زو میں رکھے جائیں گے، شیروں کے ساتھ ساتھ چیتل ہرن ،پاڑہ ہرن ،مفلون اور دیگر سپیشز کے پرندے اور جانور بھی فروخت کیے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں