پولیس کو بلند عمارت پر کرتب دکھانے والے شخص کی تلاش، وڈیو عمارت کے 22 ویں فلور پر بنائی گئی، پولیس نے دوساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی

ممبئی (این این آئی)بھارتی پولیس نے ممبئی میں بلند عمارت کے کونے پر کرتب دکھانے والے شخص اور اس کی وڈیو بنانے والے 2 ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں نوجوان کے بلند عمارت کے بالکل کونے پر بیٹھنے اور ہاتھ کے بل کھڑے ہونے کے مناظر

ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے اس کے اور وڈیو بنانے والے2 ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وڈیو عمارت کے 22ویں فلور پر بنائی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بلڈنگ اور تینوں افراد کی شناخت کرلی گئی ۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں خطرناک طریقوں سے سیلفی اور وڈیوز بناتے ہوئے سیکڑوں افراد حادثات کی نظر ہو کر اپنی جان گنوا چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close