انوکھی خبر آ گئی، کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 10 لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ڈنمارک(پی این آئی)انوکھی خبر آ گئی، کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 10 لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈنمارک کی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 10 لاکھ نیولوں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے ملک بھر میں موجود نیولے

رکھنے والے فارمز کو 10 لاکھ نیولوں کو ہلاک کرنے کا حکم دے دیا جو ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے تسلسل اور جانوروں میں وائرس کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ڈنمارک میں کورفونا کی موجودہ لہر جون کے آخر سے شروع ہوئی جب شمالی جٹ لینڈ میں نیولے کے فارم میں کام کرنے والے شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آغاز میں ہی شمالی جٹ لینڈ کے فارمز کے 60 نیولوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 46 کو نگرانی میں رکھا گیا۔ڈنمارک کے شہر اوٹاہ میں اب تک 10 ہزار سے زائد نیولے کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے موسم سرما کے آغاز میں ہی یہ اقدام اٹھایا تاہم ڈنمارک میں ستمبر میں ہی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس حوالے سے امریکن فارن ایگری کلچر کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ڈنمارک کی سیفٹی اتھارٹی نے اس فارم سے 34 نیولوں کے سیمپل لیے جس میں نیولوں میں یہ وائرس پھیلتا ہوا پایا گیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ نیولوں کی ہلاکت پر ان کی افزائش کرنے والوں کو ان کے نقصان کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close