گھر والوں کو مرنے کا انتظار تھا، 74 سالہ شدید علیل شخص کو بھائی نے فریزر میں ڈال دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک انوکھا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک 74 سالہ شدید علیل شخص کو ان کے گھر والے مارنا چاہتے تھے اور اسی وجہ سے ان کے بھائی نے انہیں لاشیں رکھنے والے فریزر میں ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں 74 سالہ شدید علیل شخص کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے

کے بعد ان کے گھر والے ان کے مرنے کا انتظار کر رہے تھے اور اسی وجہ سے ان کے بھائی نے اپنے بیمار بھائی کو ساری رات ایک ایسے فریزر میں ڈال دیا جس میں مردوں کو رکھا جاتا ہے۔حکام کے مطابق انہیں جیسے ہی اطلاع ملی تو انہوں نے اس بیمار شخص کو فورا اس فریزر سے نکالا جس میں ان کے بھائی نے انہیں ساری رات رکھا ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بالاسبرامانیہ کمار کو حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور ان کی حالت تشویش ناک تھی جب کہ ان کا بھائی ان کے مرنے کا انتظار کر رہا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بھائی کو فریزر میں ڈال دیا تھا۔74 سالہ شخص کے گھر والوں نے ایک ایجنسی کے ذریعے لاشیں رکھنے والا فریزر حاصل کیا تھا اور جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس فریزر میں ایک زندہ انسان کو ساری رات رکھا گیا ہے تو یہ فورا وہاں پہنچے۔بالاسبرامانیہ کمار کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ان کی روح ابھی تک جسم سے نہیں نکلی تھی اور ہم انتظار کر رہے تھے کہ کب ان کی روح نکلے گی۔بعدازاں پولیس نے اس معاملے کا فورا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close