وائٹ ہاؤس کی دوڑ کے لیےانتخابی مباحثہ، مکھی بڑے لیڈر کے سر پر جا بیٹھی، مکھی کو قرنطینہ میں جانے کا مشورہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے پہلے مباحثے میں مائیک پینس کے سر پر بیٹھنے والی مکھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس صورتِ حال پر سوشل میڈیا پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔سالٹ لیک سٹی میں ہونے والے مباحثے کے

دوران ری پبلکن امیدوار مائیک پینس کے سر پر ایک مکھی آ بیٹھی جو 2 منٹ تک ری پبلکن امیدوار کے سر پر موجود رہی۔وائٹ ہاوس میں کورونا وائرس پھیلنے کے پیشِ نظر سوشل میڈیا صارفین نے مکھی کو قرنطینہ میں جانے کا مشورہ دے دیا۔کسی سوشل میڈیا صارف نے مکھی کو امریکی ملٹری اسپتال والٹر ریڈ بھیجنے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close