کورونا کی وبا کے دوران پیدا ہونیوالے بچوں کے والدین کو ہزاروں ڈالرز بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا

سنگاپور (پی این آئی ) سنگاپور کی حکومت نے پیدائش کو فروغ دینے کے لیے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بچے پیدا کرنے پر بونس کی پیشکش کی ہے۔سنگاپور ایک ایسا ملک ہے جہاں پیدائش کی شرح پوری دنیا میں سب سے کم ہے اور حکومت کئی دہائیوں سے اسے فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔عالمی

وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگاری اور مالی مشکلات کے پیش نظر وہ شہری جو والدین بننے کے خواہش مند تھے وبا کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ ترک کردیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ سنگاپور کی حکومت نے پیدائش کو فروغ دینے کے لیے وبا کے دوران بچے پیدا کرنے پر بونس کی پیشکش کی ہے۔سنگاپور کے نائب وزیراعظم ہینگ سوی کیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے کچھ والدین بننے کے خواہشمند لوگوں نے اس فیصلے کو ملتوی کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اب بونس کی پیشکش کی ہے، سنگاپور کے نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جو والدین کورونا کے دنوں میں بچے پیدا کریں گے، انہیں مقررہ بونس سے اضافی بونس بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پیشکش کے حوالے سے رقم سے متعلق مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں جاری کی جائے گی جب کہ سنگاپور حکومت حالیہ پالیسی کے مطابق والدین بننے والے شہری کو 10 ہزار ڈالرز تک کی رقم فراہم کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close