کون کہتا ہے کہ ماسک پہننا بورنگ کام ہے،کورونا وائرس سے بچنے کیلئےکونسے ماسک استعمال ہونے لگے؟

اسلام آباد(پی این آئی)کون کہتا ہے کہ ماسک پہننا بورنگ کام ہے،کورونا وائرس سے بچنے کیلئےکونسے ماسک کا استعمال ہونے لگے؟کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماہرین صحت کی جانب سے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، کچھ لوگوں کو ماسک پہننا بڑا مشکل لگتا ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں

جنہوں نے ماسک پہننے میں بھی اپنے لیے تفریح کا سامان ڈھونڈ لیا ہے، اسی طرح کے ایک شخص نے پرندے کی چونچ کے طرز کا ماسک اپنے چہرے پر چڑھالیا ہے۔کون کہتا ہے کہ ماسک پہننا بورنگ کام ہے، کچھ لوگوں نے ماسک بھی عجیب و غریب انداز و رنگ کے پہننا شروع کردیے ہیں، جنہیں دیکھ کر آپ بے اختیار مسکرانے پر مجبور ہوجائیں گے۔کچھ لوگوں نے ایسے ایسے ماسک پہننا شروع کردیے ہیں، جن پر متاثر کن جملے تحریر ہوئے ہیں، لوگ ہر طرح کے ماسک کا استعمال کر رہے ہیں مگر ایک صاحب نے تو کچھ ایسا انوکھا ماسک پہنا ہے کہ جسے دیکھ کر کوئی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے ایک ایسا ماسک پہن لیا ہے جسے دیکھ کر اس کے چہرے سے مسخرہ پن جھلک رہا ہے، جبکہ اس کی ہلتی چونچ کو دیکھ لوگ بے اختیار ہنسنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنے چہرے پر لال اور کالے رنگ کا مَپٹ (مسخرہ اسٹائل) کا ماسک پہنا ہوا ہے، نوجوان نے جب اس ماسک کو پہن کر بولنا شروع کیا تو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کسی پرندے کی چونچ ہل رہی ہے، یا پھر کوئی پرندہ اپنی چونچ سے کچھ گنگنا نے کی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close