والدین کے لیے عمر بھر کا پچھتاوا، بچے کو ساتھ نہیں لے کر گئے، بچے نے کیا کام کر لیا؟

کراچی (پی این آئی)والدین کے لیے عمر بھر کا پچھتاوا، بچے کو ساتھ نہیں لے کر گئے، بچے نے کیا کام کر لیا؟کراچی کے علاقے کیماڑی میں والدین کی جانب سے پنجاب ساتھ نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر 12 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق 12 سالہ عبیداللّٰہ نے بہن کے ڈوپٹے سے

خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، خود کشی کے وقت بچے کی چھوٹی بہن گھر پر موجود تھی جبکہ بچے کے والدین کسی عزیز کی میت کے لئے پنجاب گئے ہوئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا اور بچے کی چھوٹی بہن اور کزن کا بیان لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین کراچی واپسی کے لئے پنجاب سے روانہ ہوگئے ہیں اور والدین کے کراچی پہنچنے پر مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close