ساری عمر کے لیے جہاز کا مفت سفر، یہ سہولت کیسے مل سکتی ہے؟ آپ بھی پڑھ لیں

قاہرہ (پی این آئی)ساری عمر کے لیے جہاز کا مفت سفر، یہ سہولت کیسے مل سکتی ہے؟ آپ بھی پڑھ لیں، فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر نے قاہرہ سے لندن جانے والی پرواز میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔قائرہ سے لندن جانے والی پرواز ایم ایس 777 میں ایک

حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑنے پر جرمنی کے شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد پرواز کو دوبارہ لندن روانہ کردیا گیا۔دوران پرواز بچی کی پیدائش پر ایجپٹ ایئر کے چیئرمین عمرو ابو العینین نے نومولود کو زندگی بھر مفت سفر کا ٹکٹ جاری کردیا جس کے ذریعے بچی ایجپٹ ایئر کی پرواز سے دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر مفت کرسکے گی-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close