پراسرار واقعات میں اضافہ، برقعہ پوش شخص نے عورت کے بال کاٹ دیئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

ننکانہ صاحب(این این آئی) سانگلہ ہل میں پر اسرار واقعات نہ رک سکے محلہ شریف پورہ بھلیر روڈ پر پھر پراسرار واقعہ پیش آیا برقعہ پوش شخص نے عورت کے بال کاٹ دیئے اد رہے پہلے یہ نقاب پوش شخص عورتوں کے کپڑے کاٹتا تھا اب عورتوں کے بال کاٹنا شروع کر دئیے ہیں سانگلہ ہل کے شہریوں کے بقول یہ

پر اسرار واقعات 1 ماہ سے جاری ہیں شہر سانگلہ ہل میں ان پر اسرار واقعات کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر رشتہ داروں کے پاس جا چکے ہیں سانگلہ ہل کی عوام کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close