طاقت و جسامت میں زمین آسمان کا فرق بھاری بھرکم ریچھ کتوں سے ڈر گیا

اسلام آباد(پی این آئی) طاقت و جسامت میں زمین آسمان کا فرق،بھاری بھرکم ریچھ کتوں سے ڈر گیا،ریچھ اور کتے کی طاقت و جسامت میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، ریچھ کو دیکھ کر ہمارے ذہنوں میں بھی یہی آتا ہے کہ اسے کتے سے کبھی خوف نہیں آتا ہوگا، مگر آپ یقین نہیں کریں گے کہ ایک کتے نے ریچھ کو اپنے رعب

میں لے کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا اپنے سے بڑی جسامت کے مالک ریچھ کو بھاگنے پر مجبور کردیتا ہے، سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بس انتظار کیجئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گارڈن میں موجود دو کتوں کو دیکھ کر ایک بھاری بھر کم ریچھ آجاتا ہے اور انہیں ڈرانے کی کوشش کرتا ہے، مگر کتوں نے بھی کمال بہادری کا مظاہر ہ کیا اور اسے دیکھتے ہی کتوں نے بھونکنا شروع کردیا اور مسلسل بھونکتے رہے، جن کی آواز سن کر ریچھ گھبرا جاتا ہے اور بھاگنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close