برصغیر کے کس لیڈر کی عینک کروڑوں روپے میں نیلام کر دی گئی؟

لندن (پی این آئی )برصغیر کے کس لیڈر کی عینک کروڑوں روپے میں نیلام کر دی گئی؟ برطانیہ کے شہر برسٹل کی ایک نیلامی ایجنسی نے انڈیا کے بانی موہنداس کرم چند گاندھی کی عینک کو دو لاکھ 60ہزار پائونڈ (5کروڑ71لاکھ پاکستانی روپے) سے زیادہ میں نیلام کیا ہے۔اس عینک کو امریکہ کے ایک کلکٹر یعنی

نوادرات جمع کرنے کے شوقین نے نیلامی شروع ہونے کے چھ منٹ کے اندر ہی خرید لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیلامی ایجنسی ایسٹ برسٹل کا کہنا تھاکہ انھیں تین اگست کو یہ عینک ایک سادہ لفافے میں ان کے لیٹر باکس میں ملی تھی ۔اس وقت ایجنسی کی جانب سے اشیا نیلام کرنے والے اینڈریو سٹو نے یہ توقع ظاہر کی تھی کہ اس عینک کی قیمت تقریبا 15 لاکھ روپے ہو گی اور یہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے اہم نیلامی ہو گی۔اس عینک کے مالک ایک معمر شخص ہیں اور مینگاٹس فیلڈ کے رہائشی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close