کالے ہرن کی تلاش شروع ہو گئی، وائلڈ لائف پارک سے کالا ہرن چوری ہونے پر کمیٹی بن گئی، افسران تلاش میں لگ گئے

لاہور(پی این آئی)کالے ہرن کی تلاش شروع ہو گئی، وائلڈ لائف پارک سے کالا ہرن چوری ہونے پر کمیٹی بن گئی، افسران تلاش میں لگ گئے۔صوبائی وزیر وائلڈ لائف صمصام علی بخاری نے وائلڈ لائف پارک وہاڑی میں کالا ہرن چوری واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب کو انکوائری کمیٹی تشکیل

دینے کی ہدایت جاری کردی ہے-ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے-انکوائری کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان جمشید قادر بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف خانیوال مجاہد کلیم شامل ہیں -ڈی جی وائلڈ لائف سید طاہر رضا ہمدانی نے انکوائری کمیٹی کو واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی نشاندہی اور چوری شدہ ہرن برآمد کرنے کی بھی ہدایت کی-تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وائلڈ لائف پارک وہاڑی سے چھ مشکوک افراد نے دیوار کو نقب لگا کر چار عدد نر کالاہرن، دو مادہ کالا ہرن اور ایک بچہ چوری کرلیاتھا- محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق چھ مشکوک افراد کے خلاف تھانہ سٹی وہاڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گواہان کے بیانات کی روشنی میں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close