اہم شہر کے اندر ایک اور ضلع بنانے کی منظوری، ایک شہر میں اب کتنے ضلعے ہو گئے؟ دلچسپ خبر آ گئی

کراچی(پی این آئی)اہم شہر کے اندر ایک اور ضلع بنانے کی منظوری، ایک شہر میں اب کتنے ضلعے ہو گئے؟ سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی جس کے بعد کراچی میں اضلاع کی تعداد سات ہو گئی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق کیماڑی ضلع، سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ہاربر

سب ڈویژنز پر مشتمل ہو گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی رکھنے کی تجویز دی اورانہوں نے کہا کہ کراچی کے باقی اضلاع کے نام بھی ان کے مشہورعلاقوں سے منسوب کیے جانے چاہئیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا ضلع غربی اس وقت پورے سندھ میں سب سے بڑا ضلع ہے، ضلع غربی کی آبادی 39 لاکھ 14 ہزار 757 ہے۔خیال رہے اس سے قبل کراچی ضلع جنوبی، ضلع شرقی، ضلع وسطی،ضلع غربی، ضلع کورنگی اورضلع ملیرپر مشتمل تھا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ وزرا نے خیرپور کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو اضلاع بڑے ہیں ان میں سے نئے اضلاع بنانے کی تجویز دی جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ٹرسٹ ایکٹ منظورکرلیا ہے اور یہ محکمہ صنعت کو سونپ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close