لاہور(پی این آئی)پاکستان کے کس شہر میں رکشہ پکڑا گیا جس کے 100 الیکٹرانک چالان ہو چکے ہیں لیکن وہ سڑکوں پر دوڑتا پھر رہا تھا؟لاہور میں چالانوں کی سنچری مکمل کرنے والا رکشہ آخری ٹریفک پولیس کی گرفت میں آگیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے رکشے کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی
پر 100 الیکٹرانک چالان ہوئے۔ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک وارڈن نے وطین چوک ڈیفنس میں ایک رکشے کو روک کر چیک کیا تو اس کے خلاف 100 ای چالان تھے، جو مختلف اوقات میں سیف سٹی کے کیمروں سے کیے گئے۔ترجمان کےمطابق 100 چالانوں کے نادہندہ رکشے کے کاغذات قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں