سکھر میں نارا کینال کے قریب کھیلنے والی 10 سالہ بچی ڈوب کر لاپتہ ہوگئی، بچی کو مگر مچھ کھا گیا، مقامی لوگوں کا دعویٰ

سکھر(پی این آئی)سکھر میں نارا کینال کے قریب کھیلنے والی 10 سالہ بچی ڈوب کر لاپتہ ہوگئی، بچی کو مگر مچھ کھا گیا، مقامی لوگوں کا دعویٰ۔ نارا کینال کے قریب کھیلنے والی 10 سالہ بچی ڈوب کر لاپتہ ہوگئی جس سے متعلق مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ بچی کو مگر مچھ نگل گیا ہے۔ نارا کینال سکھر میں 10 سالہ

زاہدہ خاصخیلی بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی جو ڈوب کر لاپتا ہوگئی، بچوں کے شور مچانے پر اہل علاقے موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی تلاش شروع کردی۔بچوں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچی کو مگرمچھ نگل گیا ہے، مقامی غوطہ خور بچی کی تلاش کررہے ہیں تاہم 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بچی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ نیوی اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں طلب کی گئی ہیں جو بچی اور مگر مچھ کی تلاش کا کام کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close