مرغے نے بانگ کیوں دی؟ 83 سالہ شہری کو 33 ہزار روپے جرمانہ ہو گیا، میں جرمانہ کیوں دوں؟ بزرگ شخص کا واویلا

روم(پی این آئی)مرغے نے بانگ کیوں دی؟ 83 سالہ شہری کو 33 ہزار روپے جرمانہ ہو گیا، میں جرمانہ کیوں دوں؟ بزرگ شخص کا واویلا، اٹلی میں 83 سالہ بزرگ شخص پر مرغے کی بانگوں کی وجہ سے جرمانہ عائد ہوگیا۔ اٹلی کے مقامی اخبار آئی ایلسیٹاڈنو کے مطابق طویل عرصے سے اس علاقے میں رہائش

پذیر انجیلو بولیٹی کو جرمانے کی مد میں 166 یورو ادا کرنے ہوں گے جو اندازاً 195 ڈالر اور 33 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کارلینو نامی مرغا ان کے باغ رہتا تھا جو ان کی ملکیت تھا اور اس علاقے میں گزشتہ 10 برس سے تھاتاہم انجیلو بولیٹی نے آخر کار اپنے پڑوسیوں کی شکایات کے بعد مرغے کو اپنے ایک دوست کے حوالے کردیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے کارلینو کو عارضی طور پر اپنے دوست سے اس وقت واپس لیا تھا جب ان کا دوست 20 روز کی چھٹیوں پر گیا تھا تاہم پڑوسیوں کی جانب سے مرغے کی واپسی سے متعلق شکایت کے بعد پولیس افسر نے انجیلو بولیٹی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔دراصل کارلینو نامی مرغے کی آواز صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب سنی گئی تھیں۔مرغے کے مالک پر مقامی قانون کی بنیاد پر تقریباً 200 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا، جس کے مطابق پالتو جانوروں کو پڑوسیوں کے مکانات سے کم از کم 32.8 فٹ دور ہونا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close