کس بڑے یورپی ملک کی کمپنی نے کورونا ویکسین بنانےکا دعویٰ واپس لے لیا؟ حیران کن وجہ کیا بتائی گئی؟

جرمنی (پی این آئی)کس بڑے یورپی ملک کی کمپنی نے کورونا ویکسین بنانےکا دعویٰ واپس لے لیا؟ حیران کن وجہ کیا بتائی گئی؟، جرمنی کے متعدی بیماریوں کے ادویات تیار کرنے کے تحقیقی ادارے اعلی انسٹی ٹیوٹ نے کورونا وائرس ویکسین بنانے کے اپنے دعوی کو واپس لے لیا ہے جس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ نے

دعوی کےا تھا کہ موسم خزاں میں کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوسکتی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق رابرٹ کوش انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کا کہنا ہے کہ یہ دستاویز غلطی سے پوسٹ کی گئی تھی اور اسے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آر کے آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ دستاویز جسے اب انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے ، پرانی تھی۔ یاد ر ہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز آر کے آئی نے یہ دستاویز جاری کی تھی جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ اس موسم خزاں کے شروع میں ویکسین دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close