دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک میں کھانے ضائع ہونے سے روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی گئیں

چین(پی این آئی)دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک میں کھانے ضائع ہونے سے روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی گئیں، چین کے صدر شی جن پنگ نے کھانے کے ضیا ع کو روکنے کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔چینی ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ کھانا ضائع کرنے کا عمل کافی پریشان کن ہے، اگر چہ

چین میں مسلسل اچھی زرعی پیدوار حاصل ہورہی ہے تاہم لوگوں کو خوراک کی حفاظت کے بارے میں بحران سے آگاہ رہنا چاہیے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ رواں سال دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کے منفی اثرات نے ہمارے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ اس سلسلے میں متعلقہ قانون سازی کی جائے،نگرانی اور نظام کو مضبوط بنایاجائے اور کھانے کے ضیاع کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اختیار کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close