سب سے بڑی مونچھوں والا ندی میں ڈوب گیا، اعزاز بھی اسے بچا نہ سکا

کراچی(پی این آئی)سب سے بڑی مونچھوں والا ندی میں ڈوب گیا، اعزاز بھی اسے بچا نہ سکا، سندھ میں بڑی مونچھوں کا اعزاز رکھنے والا موسی کلوئی گاج ندی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محمد موسی کلوئی گاج ڈیم کمپنی میں چوکیدار تھا۔ گاج ندی میں سیلابی پانی کی سطح کم ہونے لگی۔

پولیس کے مطابق گاج ندی سے گاؤں سم کے مقام سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close