برطانوی دفتر خارجہ میں چوہوں کو پکڑنے کے لیے 4برس پہلے تعینات کیا گیا بلا ریٹائر ہو گیا، ٹویٹر اکاؤنٹ پر بلے کے کتنے فالوورز ہیں؟ تفصیل جانیئے

لندن(پی این آئی)برطانوی دفتر خارجہ میں چوہوں کو پکڑنے کے لیے 4 برس پہلے تعینات کیا گیا بلا ریٹائر ہو گیا، ٹویٹر اکاؤنٹ پر بلے کے کتنے فالوورز ہیں؟ برطانوی دفتر خارجہ میں چوہوں کو پکڑنے کے لیے چند برس پہلے تعینات کیا گیا بلا اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گیا ہے۔انڈین نیوز چینل کے مطابق لارڈ

پالمرسٹن نامی بلا اکثر اپنے ہمسائے ڈاؤننگ سٹریٹ میں موجود چوہوں کا شکار کرنے والے ایک اور بلے لیری کے ساتھ ہونے والے جھگڑوں کی وجہ سے مشہور تھا۔اب یہ بلا اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی برطانیہ کے مضافات میں دفتر خارجہ کے ایک سٹاف ممبر کے گھر میں گزارے گا۔اس بلے کا اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور وہ ڈاؤننگ سٹریٹ میں فرائض انجام دینے والے نیوز فوٹو گرافروں میں بہت مقبول تھا۔برطانوی دفتر خارجہ میں ڈپلومیٹک سروسز کے ہیڈ اور مستقل انڈر سیکرٹری سر سائمن مکڈونلڈ نے بلے کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اپریل 2016 میں یہ بلا کتوں اور بلیوں کی ایک پناہ گاہ سے لایا گیا تھا۔ میں اسے یہ سوچ کر بھرتی کیا تھا کہ یہ چوہوں کو پکڑے گا، لیکن یہ سوشل میڈیا پر مشہور ہو گیا اور اس کے ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زیادہ فولورز ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’چار برس کے بعد یہ بلا ریٹائر ہو رہا ہے۔ اس نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں دیہی علاقے میں بہت انجوائے کیا اور اب یہ وہیں رہے گا۔ دفتر خارجہ میں سب لوگ اس کی کمی محسوس کریں گے۔ ہم اس کی ریتائرمنٹ کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close