لیبارٹری کو ٹیسٹ دینے کے بعد کورونا کا مریض فرار ہو گیا، پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، چھلاوہ بن گیا، ہر جگہ چکمہ دے جاتا ہے

رباط(پی این آئی) : کورونا کے مریض نے پولیس حکام کو تگنی کا ناچ نچا دیا، مذکورہ شخص پولیس کیلئے چھلاوا بن گیا، سخت سیکیورٹی کے باوجود چکمہ دے کر فرار ہوجاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق مراکش میں کورونا کے ایک مریض نے اپنے شہر سے فرار ہوکر سیکیورٹی اور صحت حکام کو مشکل میں ڈال دیا وہ

ایک شہر سے دوسرے شہر باآسانی منتقل ہوجاتا ہے، پولیس تعاقب میں ہے لیکن کسی ایک جگہ نہ ٹکنے کی وجہ سے اس تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔مراکشی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انجانے میں بہت سارے لوگ اس مریض کی وجہ سے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جنہیں معلوم نہیں وہ اس کی خاطر مدارت یا انسانیت نوازی کے سلسلے میں اس کے قریب ہوں گے اور انجانے میں کورونا وائرس کی زد میں آجائیں گے۔مراکشی حکام نے بتایا کہ وزان شہر کے مرکزی علاقے سے کورونا کا مریض لاپتا ہوا تھا، اس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ میں رزلٹ پازیٹیو آیا تھا جس کےت بعد وہ فرار ہوگیا تاہم اس وقت تک مریض کی تلاش جاری ہے۔مراکشی جریدے کے مطابق فرار ہونے والے مراکشی شہری کا کورونا ٹیسٹ طنجہ شہر میں ہوا تھا وہاں سے وہ وزان چلا گیا تھا۔ تب تک اس کی ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آئی تھی۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے موبائل پر متاثرہ شخص سے رابطے کی کوشش کی اس کے بتائے ہوئے پتے تک رسائی حاصل کی گئی لیکن اس نے ٹیلی فون کا جواب دیا اور نہ ہی مبینہ پتے پر مل سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close