راولپنڈی میں لڑکی کی لڑکی سے شادی، عدالت نے دولہا بننے والی لڑکی کے وارنٹ جاری کر دیئے، طلاق نامے کے بارے میں کیا حکم جاری کیا؟

راولپنڈی(پی این آئی): عدالت نے لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس میں دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلاق نامہ بھی مسترد کردیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا علی آکاش اور دلہن کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کیا۔دلہا کے

وکیل نے کہا کہ وہ علی آکاش بیمار ہے اس لیے نہیں آسکا۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہور کو دلہا کو گرفتار کرکے کل 5 اگست پیش کرنیکا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل دلہا پیش نہ ہوا تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نے مبینہ طلاق نامہ بھی مسترد کرتے ہوئے سماعت کل بدھ 5 اگست تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close