لاہور میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بدبو دور کرنے کے لیے لکشمی چوک، راج گڑھ، مزنگ، گلبرگ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں میں 1500 لیٹر عرق گلاب کا چھڑکاؤ

لاہور(پی این آئی)لاہور میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بدبو دور کرنے کے لیے لکشمی چوک، راج گڑھ، مزنگ، گلبرگ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں میں 1500 لیٹر عرق گلاب کا چھڑکاؤ۔پنجاب کی مقامی حکومت نے دارالحکومت میں آلائشوں کے تعفن کو ختم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں 1500 لیٹر عرق

گلاب کا چھڑکاؤ کیا۔ لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آلائشوں کے تعفن کے خاتمے کے لیے بیشتر علاقوں میں عرق گلاب کا اسپرے کیا گیا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری ہے جس کے تحت لاہور کے علاقے لکشمی چوک، راج گڑھ، مزنگ، گلبرگ، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں 1500 لیٹر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close