نمونیا جیسی ایک بیماری جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی جو انسان کی سانس کی نالیوں اور۔۔۔۔کورونا وائرس کی پیشنگوئی کتنے سال قبل ہو چکی تھی؟ کتاب سامنے آگئی

کورونا وائرس جیسی بیماری کا پیش گوئی 12سال قبل کر دی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق 2008ءشائع ہونیوالی ایک کتاب میں یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ نمونیا جیسی ایک بیماری جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی جو انسان کی سانس کی نالیوں اور پھیپھڑوں کو اٹیک کرکے متاثر کرے گی اور یہ ایسی بیماری ہو

گی جس پر کوئی دوا اثر نہیں کرے گی ۔ کتاب کا نام ’’ اینڈ آف ڈیز ‘‘ ہے جسے سلویہ برائون نے لکھا تھا ۔ کتاب میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مہلک وبا ء اچانک دنیا میں رونما ہو گی اور پھر اچانک ہی چلی جائے گی ۔اور ایک دہائی بعد پھر اس دنیا پر حملہ آور ہو گی جس کے بعد یہ خود بخود ختم ہوجائیگی ۔کم کارڈیشن نے گزشتہ روز کتاب کا سکرین شارٹ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ مذکورہ کتاب کا اسکرین شارٹ ان کی بہن نے ایک چیٹنگ گروپ میں شیئر کیا تھا جہاں سے انہوں اٹھا کر اپنے ٹویٹ پر مداحوں کیساتھ شیر کر دیا ہے ۔ ٹویٹر پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پیغام کو کسی اور نے شیئر کیا تھا جسے بعد میںکم کارڈیشن نے اپنے ٹویٹر پیغام پر شیئر کیا ہے ۔ جبکہ ایک اور ٹویٹرصارف سلینا گوزمان نے پیغام میں ایک اور ٹویٹ پیغام میں کتاب کا نام ’’دی آئیز آف ڈارکنیس‘‘ اور متعلقہ پیج شیئر کیا 1983ء میں شائع ہونیوالی کتاب میں وبا ء کے بارے میں پڑھا جاسکتا ہے جسے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے کا لکھا گیا ہے کہ جبکہ مذکورہ کتاب کے حوالے سے ابھی تک تصدیق نہیں کی جا سکی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں