آخر ایسی کون سی خصوصیات ہے جن سے ذہین افراد کی شناخت کی جاسکتی ہے؟ماہرین نے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ذہین ہونے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے اور ذہین افراد کو ہر کوئی پسند کرتا ہے لیکن آخر ایسی کون سی خصوصیات ہے جن سے ذہین افراد کی شناخت کی جا سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہین افراد کا خوش ہونا، ایک ایسا عمل ہے جو اپنی زندگی میں بہت کم دیکھا جاتا ہے۔آپ نے ذہین افراد کو عام

افراد کے مقابلے میںکچھ مختلف دیکھا ہوگا۔ ان کی عادتیں، چیزوں کو محسوس کرنے کے طریقے،گفتگو وغیرہ سب کچھ عام افراد سے مختلف ہوتے ہیں۔ایسے لوگ تنہائی پسند، کم میل جول رکھنے والے، اوربے ترتیب عادات کے مالک ہوتے ہیں۔ آپ نے کبھی غور کیا کہ ذہین افراد کو خوش ہونے کا موقع کم ملتا ہے؟ اگر یہ ایک نہایت کامیاب زندگی گزار رہے ہوں، ان کی زندگی میں کوئی کمی نہ ہواور انہیں دنیا کی ہر نعمت حاصل ہو، تب بھی آپ انہیں خوش نہیں دیکھیں گے۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں۔بہت زیادہ سوچنا:ذہین افراد ہر شے کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے ہیں۔ وہ مختلف خوشگوار اور تلخ واقعات کا بار بار تجزیہ کرتے ہیں اپنا محاسبہ کرنا:ذہین افراد اپنی ذات کے لیے کڑا معیار رکھتے ہیں اور وہ نہایت سخت اصولوں پر اپنا محاسبہ کرتے ہیں۔ دماغی امراض کا شکار؟: حد سے زیادہ ذہین اور حساس افراد اکثر اوقات دماغی امراض اور الجھنوں کا شکار بھی ہوجاتے ہیں جس میں سب سے عام مرض بائی پولر ڈس آرڈر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں