اسلام آباد میں چڑیا گھر مرغزار میں شیر کو بھوکا رکھا گیا، لاہور منتقلی سے کے لیے آگ لگا کر جلا دیا گیا، رپورٹ آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں چڑیا گھر مرغزار میں شیر کو بھوکا رکھا گیا، لاہور منتقلی سے کے لیے آگ لگا کر جلا دیا گیا، رپورٹ آ گئی۔مرغزار چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران شیر کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی، چڑیا گھر میں شیر کو بھوکا پیاسا بھی رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔مرغزار چڑیا گھر کے شیر کی

ہلاکت کی میڈیکل رپورٹ جیونیوز کو موصول ہوگئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق شیر بھوک پیاس سے لاغر ہوچکا تھا، جبکہ منتقل کے سفر کے دوران شیر کے لیے جگہ انتہائی کم تھی۔رپورٹ کے مطابق شیر کی منتقلی کے دوران بھی وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، خون نکلنے کی وجہ سے شیر کے پھیپھڑوں کا رنگ کالا ہوچکا تھا۔رپورٹ کے مطابق شیر کو کھانا دیا گیا اور نہ ہی ویکسین دی گئی، جبکہ پھیپھڑوں اور معدے میں سوجن بھی تھی اور دوران سفر مناسب جگہ نہ ملنے سے شیر کا دم بھی گھٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close